ابنا: العالم ٹيلي ويژن کے مطابق پير کي رات سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ قاہرہ کے مرکزي علاقے ميں جمع ہوئے اور انہوں نے سياسي کارکنوں کي گرفتاريوں اور انکے خلاف مقدمات قائم کيے جانے پر سخت احتجاج کيا-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ ملک کي حکمراں فوجي کونسل بھي سابق حکومت کي طرح سياسي آزادي کو کچل رہي ہے اور سياسی کارکنوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے-
مظاہرين نے فوجي کونسل کے اس اقدام کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے اسے مصري انقلاب کو ناکام بنانے کي سازش قرار ديا- مظاہرين فوجي حکومت کي برطرفي اور انقلابي اہداف کي تکميل کے حق ميں نعرے لگا رہے تھے-
اس مظاہرے ميں شريک لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ انقلاب مصر کے راستے ميں آنے والي ہر راوٹ کو عبور کرليں گے-
............
/169